؞   کلکتہ سے 14سال بعد ہوئی انجو کی گھر واپسی
۵ فروری/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا

دیدارگنج/ کلکتہ (حوصلہ نیوز) : ماں کی مار کی ڈر سے سات سال کی عمر میں گھر بھاگ گئی انجو کی گھر واپسی میں پورے چودہ سال لگ گئے۔
دیدادگنج تھانہ میں آدم مئو گاؤں کے رہنے والے جے رام چوہان کی بیٹی انجو بچپن میں ہی ماں کی پٹائی کے ڈر سے ننیہال مبارک پور بھاگ گئی تھی۔ لیکن جب اسے پتہ چلا کہ اس کو لینے ماں اپنے مائکے آرہی ہے تو وہ بنا کسی کو بتاۓ سٹھیاؤں ریلوے اسٹیشن چلی گئی اور وہاں کلکتہ جانے والی ٹرین پر بیٹھ گئی۔
کلکتہ پہنچنے کے بعد وہ باہر ایک جگہ رہنے لگی اس دوران ایک پان والے کی اس پر نظر پڑی تو وہ اسے اپنے گھر لے گیا ۔ بہت دنوں تک جب گھر والوں کا پتہ نہیں چلا تو انجو کو لے جاکر یتیم خانہ میں ڈال دیا۔ یہیں انجو کی پڑھائی لکھائی اور پرورش ہوئی۔
انجو کو گاؤں کا نام اور پوسٹ تو پتہ تھا لیکن تھانہ یاد نہیں تھا۔ بعد میں انٹرنیٹ کی مدد سے کسی طرح تھانہ کا پتہ چلا تو دیدار گنج تھانہ کے ایس او سے بات ہوئی اور پھر انجو کے گھر والوں سے۔ لیکن چودہ سال بعد جب انجو اپنے گھر آئی تو گھر کے سبھی لوگوں کی آنکھیں بھرآئی۔ جس بیٹٰی کو پانے کی امید وہ کھو چکے تھے وہ ان کے پاس پہنچ چکی تھی۔

0 لائك

1 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.